سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے، احسن اقبال

0 119

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیوٹیک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

آج ہمیں جو معاشی مشکلات درپیش ہیں اس کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ بھارت میں من موہن سنگھ کی حکومت 10 رہی ہے۔ نریندر مودی کی تیسری باری ہے جبکہ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تسلسل رہا تو 2034 تک ہماری معیشت ایک ٹریلین ڈالر کی ہوگی۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے 300 بلین روپے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کاٹے گئے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2 سال قبل 30 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.