ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، عشرت العباد

0 286

سابق گورنرسندھ عشرت العباد نے منڈی بہاء الدین میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، بہتر حالات کیلئے گڈگورننس کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کے لیے پرامید ہوں، ملکی سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا۔

منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، عوام خوشحال ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.