ملک میں آج سے 16 جولائی کے دوران بارشوں کا امکان

0 119

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جو بارشوں کا سبب بنیں گی، آج سے 16 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب اورکشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 11 سے 15 جولائی کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان جب کہ 12 سے 14جولائی کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات بر بادل برس سکتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ 12 اور 13 جولائی کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور 20 جولائی کے بعد تیز اسپیل شہر پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور عمان کی جانب بڑھا ہے جس کے سبب  آج چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے اور  گرمی کے باعث مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ  20 جولائی کے بعد تیز بارشوں کے اسپیل کراچی پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

 

سردار سرفراز نے بتایا کہ شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی، آئندہ تین سے چار روز شہرکا موسم بہتر رہے گا جب کہ سمندری بادلوں کے باعث صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا، اس دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس ہوگی، شہر میں ہواؤں کے باعث حبس نہیں ہوگا۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی سیکٹر سیون اے میں دکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔

 

این ڈی ایم اے نے مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.