پرویز خٹک کی گواہی پر افسوس ہوا، عمران نے عزت دی اور وزیراعلیٰ بنایا،علی محمد خان

0 232

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی گواہی پر بہت افسوس ہوا،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بطور گواہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔

پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس حوالے سے علی محمد خان کا کہناتھاکہ پرویز خٹک کی گواہی پر بہت افسوس ہوا، ان کو بانی پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختونخوا کا وزیراعلی بنایا۔

ان کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں کے کیس میں امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا، چیف جسٹس اور 13 ججز کے سامنے ہے کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد میں جائیں ، کارکنوں کو رہا اور خواتین کی سیٹیں واپس کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.