کوئٹہ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلیے لواحقین کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

0 519

لاپتہ شخص ظہیر بلوچ کے لواحقین کی احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا، لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، اس دوران بلوچستان یونیورسٹی کے مقام پر احتجاجی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے احتجاج میں شریک کئی خواتین و بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.