توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

0 98

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کا امکان ہے، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور نیب ٹیم گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئی، نیب ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

سزا کیخلاف اپیلیں منظور، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا،بشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل سے رہاکرکے دوبارہ گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر5 پر تعینات ہے۔

ویمن پولیس کی نفری، ایس ایچ او تھانہ ویمن بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر5 کےداخلی راستے پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کھڑی کردی گئیں،بعد ازاں نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.