نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا

0 117

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے کیس میں گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا، نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں دونوں میاں بیوی کی گرفتاری ڈالی، انہیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا۔

بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سےتحائف حاصل کیے، الزام ہےکہ تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے روبکار بھی جاری کردی گئی ہے۔

روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے قانونی طورپررہائی لازمی ہے اور نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کے ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر لیے۔ بشریٰ بی بی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، انہیں گیٹ نمبر 3سے رہا کر کے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔قبل ازیں لاہور میں درج 9 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔

لاہور پولیس کی جانب سے بانی بی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالے جانے کا امکان تھا،خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدت کیس میں رہائی کی روبکار تو جاری کردی ہے تاہم 5 دیگر کیسز میں روبکار جاری نہ ہونے کے سبب بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔

عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، ان کی راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئیں، اڈیالہ جیل انتطامیہ کو بانی پی ٹی آئی کی سائفرکیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.