پی ٹی آئی پر پابندی لگانے بارے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،شازیہ مری

0 107

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔

حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنا مؤقف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں ہونےوالی میٹنگ کے بعد رکھے گی۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید ناصر شاہ نے کہا کہ پی پی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں،لیکن سیاسی جماعت کو بھی سیاسی جماعت کا طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.