مون سون ہوائیں ملک میں داخل

0 99

18 اور 19 جولائی کو موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اور زیریں سندھ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج سے 21 جولائی کے دورا ن اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

جب کہ بلوچستان میں کل سے 19 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں ،دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.