سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔
دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔