چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

0 121

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرا دی گئی،شکایت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔

جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے،سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، ان کے اقدامات سے 12کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.