بجلی گھروں میں تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے قیمتوں پر بڑا اثر پڑےگا، وزیر توانائی

0 99

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائےتھرکا کوئلہ استعمال کرنےکا کہیں گے، تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑےگا۔

چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائےتھرکا کوئلہ استعمال کرنےکا کہیں گے، تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پربہت بڑا اثر پڑےگا اور پاکستانی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہونے سے یہاں چینی پاورپلانٹس کو فائدہ ہوگا۔

اس طرح منافع کی واپسی آسان ہوگی، ڈالرکی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی، پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے،سالانہ100ارب روپےکا گردشی قرضہ کم کرنےکے لیے اسٹرکچرل ریفارمز لارہے ہیں، چین سےتوانائی قرضےکی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.