شدید گرمی میں بجلی کی طویل اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام پریشان

0 73

شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام پریشان ہوگئے،کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگیاں مشکل بنادی ہیں۔

راولپنڈی کے شہری علاقوں میں تین سے چار گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹس سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوگئی جبکہ پشاور میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

کیسکو ذرائع کے مطابق جمعے کے روز طوفانی بارش سے متاثرہ کوہلو بارکھان گرڈ اسٹیشن کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام جاری، اگلے 24 سے 36 گھنٹے تک کوہلو اور بارکھان کی بجلی بحال کردی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.