واضح قانون ہے ممنوعہ فنڈنگ والی پارٹی الیکشن نہیں لڑسکتی، شرجیل میمن

0 61

سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ والی پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتی۔

کوئی بھی مقبول شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مجھ سے حلقے میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا اس کا مقصد یہ نہیں کہ میں لوگوں کو کہوں آگ لگا دو جلاؤ اورگھیراؤ کرو۔ دنیا کے کسی قانون میں نہیں لکھا ہوا کہ آپ قانون کو ہاتھ میں لیں۔

ان لوگوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ فنڈز بند کیے جائیں۔ غیرملکی لابسٹ اس طرح کے انتشار کی سرپرستی کررہے ہیں۔ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ لینے والی پارٹی الیکشن نہیں لڑسکتی۔سپریم کورٹ کا فیصلہ اب پبلک پراپرٹی ہے۔ الیکشن کمیشن کے قانون کو سب پڑھیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ کون کون سی پارٹیز الیکشن لڑ سکتی ہیں۔

حکومت چلے گی اس ملک میں کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ کوئی مایوسی اور پریشانی کی بات نہیں۔ لوگ منفی باتیں پھیلاتے ہیں۔ ملک میں چیلنجز موجود ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عوام کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لیے کام کرنا چاہییے۔ لوگوں کو راغب کیا جا رہا ہے کہ وہ تشدد کی راہ اپنائیں۔ ارشد شریف نے ان ملکوں کا انکشاف کیا تھا جو یہاں فنڈنگ کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.