سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے ہے، امیر جماعت اسلامی

0 108

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب میںکہا ہے کہ ملک میں فارم 45 کی حکومت ہونا چاہئیے فارم 47 کی نہیں۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کافی عرصے سے کورٹ میں دھکے کھا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کے رحم و کرم پر کوئی ادارہ نہیں ہونا چاہیے۔ جو ادارے تباہ ہوئے ان کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل بنتے ہیں۔ گاڑیاں آپ لیں مفت بجلی اور پیٹرول آپ لیں اس میں عوام کا کیا قصور ہے۔

جن کو نہیں جتایا گیا وہ اسٹیبلشمنٹ سے بارگینگ شروع کردیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ریاست کا مطلب عوام ہے۔ پاکستان کے عوام کے پاس یہ حق ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے کس کو منتخب کرتے ہیں۔ جب ووٹ کی طاقت پرحملہ کیا جاتا ہے تو یہ حق چھن جاتا ہے۔ ہم نے اس پر کام کرنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چائیے۔ طلبا کی طاقت دیکھنی ہے تو بنگلا دیش میں آج کے اسٹوڈنٹ کو دیکھ لیں۔ پاکستان میں 40 سال سے اسٹوڈنٹ یونین نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.