خیبر میں پولیس گاڑی پر بم دھماکا، اے ایس آئی زخمی

0 106

خیبر میں پولیس گاڑی پر بم دھماکے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ تیراہ کے علاقے اکاخیل میں پولیس گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی کو فوری طبی امداد کے لیے میشتو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا نصب کیے گئے بم کے پھٹنے سے ہوا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع روانہ کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.