بلوچستان،ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرکوں پر فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق، 3 زخمی

0 68

بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرکوں پر فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر 4 ٹرکوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 1 ڈرائیور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد شرپسند چار ٹرکوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔

لیویز کے مطابق دوسرا واقعہ موسیٰ خیل اور بارکھان کے درمیان پیش آیا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق دُکی سے ہے، لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.