لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینےکیخلاف درخواست خارج

0 120

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی جانب سے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

عمران خان نے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینےکے خلاف حکم جاری کرے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی، رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نا ہونےکا اعتراض عائد کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.