سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان لوٹ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان

0 141

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت بنائیں گے، اختلاف بالائے طاق رکھ کر وہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا، گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.