گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کو گورنر ہاؤس کے اندر دھرنے کی دعوت دے دی

0 116

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کل گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنے کے اعلان پر کہا ہے کہ دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، بارش کے پیش نظر پکوڑوں کے علاوہ کھانے پینے کا بھی بندوبست کروں گا، عوام کو مشکلات میں مبتلا کرکے ان سے انتقام مت لیں، گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کی آفر کرتا ہوں،خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ پر جاری دھرنے کو دیگر شہروں میں پھیلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.