دہشتگردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دونوں جماعتوں کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا۔