چینی بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل ہوئے تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی، وفاقی وزیر پاور

0 104

وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.