کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100 ملی میٹرتک بارش کی پیشگوئی

0 66

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات آج سے نظر آئیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے باعث شہر میں کہیں ہلکی اور معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں ہفتہ کو بھی بارش کا امکان ہے، پیر سے بدھ کے درمیان تیزبارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 4 سے7 اگست کے دوران شہر میں ایک سے دو اسپیل تیز بارش کے ہوسکتے ہیں جس کے سبب شہر کے اکثر مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جب کہ چند مقامات پر اسپیل کے دوران 100ملی میٹریا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.