ڈی آئی خان: ججز کے اسکواڈ پرفائرنگ سے 2 محافظ شہید

0 101

 

ڈی آئی خان میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ سے دو محافظ شہید ہو گئے۔

 

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹانک سے آنے والے ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ججز کی سکیورٹی پر مامور 2 محافظ شہید ہو گئے۔

 

حافظ محمد عدنان کے مطابق ججز پر فائرنگ کا واقعہ ہتھالہ کے قریب پیش آیا، علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.