بجلی کی قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہےکوئی برداشت نہیں کرسکتا، سینیٹر محسن عزیز

0 127

سینیٹرمحسن عزیز نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہےکوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا، میں نے بجلی قیمت کے مسائل 7،8 سال پہلے پارلیمنٹ میں اٹھائے تھے مگر اس وقت بزنس لیڈرز نے توجہ دی نہ سیاسی رہنماؤں نے اور نہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے اور اب بجلی کی قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت کہا تھایہ قیمتیں آئی پی پیزکی وجہ سےبڑی وبا بن سکتی ہیں، آج یہی صورتحال سامنےآرہی ہے، حکومت وقت سے درخواست ہے اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھا اور سمجھا جائے۔

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے ادوار میں یہ پروجیکٹس لگے، آج انہی کے وزرا اور نمائندےکہہ رہے ہیں کہ چیزیں غلط ہوگئی ہیں، ہمیں اس چوری کا پتہ لگانا اور دیکھنا ہوگا اس میں کون شامل تھا۔

جن سے مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے آئی پی پیز بنائے اور ان کے دور حکومت میں یہ پاور پلانٹس لگے، یہ وہی لوگ ہے جن کا بیانیہ یہ تھا کہ ہم پاکستان کو اندھیرے سے اجالے کی طرف لے کر جارہے ہیں مگر درحقیقت یہ اجالے سے پورے پاکستان کو گہرے اندھیروں میں لےگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.