عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کی سے متعلق درخواست، وفاقی حکومت سے جواب طلب

0 118

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کے ریکارڈ سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے ،پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک کیس سے ضمانت کےبعد دوسرے مقدمے میں کیسے گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کےمطابق ایک ہی ریفرنس کو دوسری مرتبہ دائرنہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان جیل میں ہیں۔

سیاسی انتقام کےلئےدوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت طلب کرے اور غیرقانونی کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.