بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں، مریم اورنگزیب

0 136

پنجاب کی سینئیر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے منگتے ہیں۔

سینئیر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بہروپیے ہیں اور این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا۔ بانی پی ٹی آئی اب خود سب سے بڑے غلط فہمی کا شکار ہیں سب ان کی اصلیت سمجھ چکے ہیں۔ عمران خان اقتدار کے منگتے ہیں۔

مکار بہروپئے نے جھوٹ بول کر4 سال عوام کو غلط فہمیوں کا شکار بنایا۔ کبھی سائفر لہرا کے تو کبھی امریکا کا نام لے کر۔ عمران خان روئیں، چیخیں یا پیٹیں این آر او نہیں ملے گا نہ ہی کیس ختم ہوں گے۔ انہیں جواب دینا ہوگا۔

9 مئی اور ائیربیس پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑنا ، فوجی تنصیبات، قائد اعظم ہاؤس اور ریڈیو پاکستان پر حملہ کس فرد کے خلاف تھا۔ جی ایچ کیو پہ حملہ ادارے کے خلاف نہیں تو کس فرد کے خلاف تھا؟ ملک کے ڈیفالٹ، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا طوفان لانا کس فرد کے خلاف حملہ تھا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.