بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، اسحاق ڈار 

0 98

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے۔

یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

بھارت کا 5 آگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی،اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے۔

بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کے لئیے دعا گو ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.