بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، وزیراعظم

0 111

وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھےگی۔

قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے حقوق غصب کیے، وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑےگا۔

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے وہ کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتا، بھارت ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بات کرے، ایسی آنکھ کو نوچ کر پاؤں تلے روند دیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.