سندھ حکومت کا بس اڈوں کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

0 186

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے اور شہر سے بس اڈوں تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے بھی شہریوں کو تکالیف کا سامناہے اور اس سے سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے، تمام بس اڈوں (انٹر سٹی) کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔

بس ٹرمینل میں مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے جب کہ کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے بس اڈوں تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔

شرجیل میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو اور مسافروں کو ریلیف مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.