مخصوص نشستیں،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

0 110

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا۔

الیکشن کمیشن سے قبل مسلم لیگ ()ن بھی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر چکی ہے جب کہ مخصوص نشستوں پر منتخب کچھ اراکین نے بھی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دےکر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دے دیا،مخصوص نشستوں کا کیس: (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.