لاہور،سندر میں ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ، فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

0 37

آرگنائزڈ کرائم یونٹ چونگ کا سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مُڈ بھٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گیا۔

پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ تمام ترعلاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مفرور ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.