چاغی میں زائرین کی بس کو حادثے میں متعدد افراد زخمی

0 102

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے پدگ کے قریب زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے باعث بس الٹ گئی۔

زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمی زائرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.