اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد، اسٹالز سے قبضے میں لینے کا حکم

0 100

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی کے سلسلے میں لگنے والے اسٹالر پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہاکہ اسٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.