جو کچھ ہونے جا رہا ہے،بہت برا ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید

0 111

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میںکہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔

میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا۔ میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت کی کارکردگی خاک ہوچکی ہے۔ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی سنتا ہے۔

نواز شریف کسی ایکسٹینشن نہیں دے گا شہباز شریف لیٹ ہوچکا ہے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے 31 اگست کا دن بہت اہم ہے۔ اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے۔ ستمبر 20 تک نئی حکومت آسکتی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں۔ جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔

ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ ملک میں ملک میں استحکام پارٹی آگئی ہے ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا پے۔ میرے ووٹ بھی نکالے گئے اور میں ہارا بھی ہوں میں نے ہار تسلیم کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.