پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، تین نئے محکمے قائم

0 85

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے، کمرشل ائیرپورٹس کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ائیراسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے جب کہ ائیروردی نیس، ائیرٹرانسپورٹ اور ائیرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہونگے۔

وزارت ہوابازی نے نادر شفیع ڈار کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا۔

سیکرٹری ایوی ایشن اور چیئرمین سی اے اے بورڈ نے نادر شفیع ڈار کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار سی اے اے میں مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات بھی استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.