آپ کا سوشل میڈیا بیان ویزے کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے،یو اے ای قونصل جنرل

0 150

کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کچھ شکایات آئی ہیں جس سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تاکہ یو اے ای آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی نہ ہو۔

یاد رکھیں سوشل میڈیا پر آپ جو لکھتے یا اپ لوڈ کرتے ہیں وہ جمع ہوتا رہتا ہے، آپ کا سوشل میڈیا بیان ویزے کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

 

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا جب کوئی پاکستانی قومی لباس میں میرے دفتر آتا ہے تو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پاکستانی شہری یو اے ای جائیں کام کریں، اپنی زندگی انجوائے کریں۔

 

یو اے ای کے قونصل جنرل کا کہنا تھا ڈیڑھ سال میں 70 ہزار پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری ہوا، اگر سیاحتی اور دیگر ویزوں کی بات کریں تو یہ تعداد لاکھوں میں چلی جاتی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو بھی یو اے ای میں سہولیات دے رہے ہیں، یو اے ای میں کنسٹرکشن انڈسٹری میں پاکستانی بہتر کام کر رہے ہیں، پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس اور دستاویزات کی تصدیق کیلئے سہولیات پیدا کر رہے ہیں۔

 

قونصل جنرل یو اے ای کا کہنا تھا پاکستانی نوجوان آئی ٹی سیکٹر بالخصوص اے آئی کے شعبے میں توجہ دیں کیونکہ یو اے ای میں اس حوالے سے کافی مواقع ہیں، اس کے علاوہ یواے ای میں بہت سے پاکستانی ڈاکٹرز ہیں جن کے پاسپورٹ دیگر ممالک کے ہیں، پاکستانی نوجوان طب کے شعبے میں توجہ دیں، یواے ای میں ڈاکٹرز کے لیے کافی مواقع ہیں۔

 

بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا غذائی تحفظ کے شعبے میں پاکستان یو اے ای کے ساتھ اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان کو پیداوار پورٹ تک کم قیمت میں پہنچانے کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان کو ریلوے اور لاجسٹک کے شعبوں میں مزید سہولیات دینی چاہئیں۔

 

قونصل جنرل یو اے ای کا کہنا تھا پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھے ہیں، پاکستانی شہری معلومات لینے کے لیے بغیر اپوائنٹمنٹ بھی ہم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.