طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان پر اثر انداز، مکانوں اور فصلوں کو نقصان، 10 افراد زخمی

0 105

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق طاقتور مون سون سسٹم بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں اثر انداز ہو رہا ہے ۔

سسٹم کے باعث کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں موسلادھار بارش ہوئی اور بعض مقامات پرآج طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طوفانی بارش اور آندھی سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں اور آندھی سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جب کہ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش اور آندھی کی وجہ سے مکانات، دیواریں اور سولرپینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.