گوجرانوالہ،سی ٹی ڈی آپریشن میں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

0 106

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دو طرفہ فائرنگ میں سی ٹی ڈی ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی چھاپا مار کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کرلیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ ، سیفٹی فیوز، بارودی مواد ، کارتوس اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اہم مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی محفوظ پنجاب کے لیے ہر ممکن اقدام کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.