اسلام آباد: ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کا احتجاج، کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل

0 119

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا اس دوران کارکن رکاوٹیں توڑ کر ریڈ زون میں داخل ہوئے ۔

 

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا ۔

 

پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین پر شیلنگ کی تو  مظاہرین نے پارلیمنٹ  کے سامنے لگے ٹریفک سگنل توڑ دیے اور پھر سپریم کورٹ کے سامنے جا کر بھی احتجاج کیا۔

 

بعد ازاں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کیا اور  پھر کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.