عمران خان نے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا

0 103

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے،فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فوج کے قوانین کی خلاف ورزی پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو حراست میں لیکر ان کے کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

عمران خان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے مجھے کوئی ڈر نہیں ہے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس حوالے سے جاری ایک اور بیان میں کہا تھا کہ مجھے اندر کرنے کے لیے فیض حمید کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، فیض حمید سے بیان دلوا کر مجھے ملٹری کورٹ کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.