آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانان پاکستان سے خطاب میںکہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
انہوں نے کہاکہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کاقیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
میرا ایمان ہے اللّٰہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح عطا کرے گا، خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔