زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا،قوم کوپتا لگنا چاہیےکہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی،کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی، 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بنُے، 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کےرابطے جاری رہے۔