پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی

0 75

ملک میں منکی پاکس کی ویکسین اور علاج کی ادویات میسر نہیں ہے، اسی وجہ سے پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزریز جاری کردی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں فی الوقت اس سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین صرف ائیرپورٹ پر اسکریننگ حکام اور آئی سی یو کے عملے کو لگائی جائیں گی، عام لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہبخار، جسم میں درد اور غدود کا بڑھنا منکی پاکس کی علامات ہیں، ایسے لوگوں کو آئسولیٹ ہونا چاہیے،بخار ، سر اور پٹھوں میں درد ،گلے کی خراش اور غدود کی سوجن مرض کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس ایک وائرل انفکشن ہے جو جانوروں سے انسانوں یا انسان سے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.