ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ، 10 افراد جاں بحق

0 114

ایران سے آنے والی زائرین کی بس مکران میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےتھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.