ایک ماہ میں تمام دفتری فائلز پرکام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

0 39

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ماہ کےاندر تمام وفاقی سرکاری اداروں میں دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی سرکاری اداروں کو پیپرلیس کرنےکیلئے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اداروں کوٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی سرکاری دفاترمیں ای آفس کےنفاذ میں سست روی قبول نہیں، ایک ماہ کےاندر تمام دفتری فائلز پرکام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے اور آئندہ ماہ سےکوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔

نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ ترجیحات میں سےایک ہے لہٰذا یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاترمیں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں،اعلامیے کے مطابق وزیراعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی اور وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔

ای آفس ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے کلیدی اقدام ہے۔ انہوں نے آئندہ 2 ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پرپیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.