محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

0 140

محکمہ موسمیات نے آج سے 31 اگست تک سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،کراچی میں منگل سے بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے،طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ بھی دیا ہے،اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کھیر تھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے،دوسری جانب آج اسلام آباد، با لائی خیبر پختونخوا ، پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.