وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی صارفین کو پری پیڈ میٹرز مہیا کرنے کی ضرورت ہے،بجلی صارفین کو پری پیڈ میٹرز مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نئے بورڈز کے ذریعے کمپنی میں صارف کو بہتر عزت دیں گے، عام آدمی بھی ہمارے سسٹم میں کسی کام کےلیے کال کرے گا تو اسے جلد رسپانس ملے گا۔
ڈسکوز کو اختیار ہوگا کہ چاہے کسی کو رکھیں یا نکالیں، ہمیں رزلٹ چاہیے جب کہ پنجاب حکومت کے دیے گئے ریلیف پر بجلی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایک یونٹ کی غلطی بھی قابل برداشت نہیں ہوگی۔
بجلی کی چوری ریاست اور عوام کےلیے برداشت کے قابل نہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ اس سال چوری کے نقصانات کم ہوں، میپکو ریجن میں 15.6 فیصد بجلی چوری ہے اسے ختم کرنا ہدف ہے، بجلی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔
حکومت پنجاب نے 45 ارب روپے سے 200 سے 500 یونٹ صارفین کو ریلیف دیا ہے جسے عوام تک پہنچائیں گے، شرح سود کم اور روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اس کا کیپسٹی پیمنٹ پر فرق پڑے گا جس سے ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آئے گی۔