ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ پر نکالے گئے جلوس اختتام پذیر

0 39

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس کا انعقاد ہوا اور جلوس نکالے گئے،کراچی میں چہلم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد اور موبائل فون اور ڈیٹا سروس بھی بند رہی۔

راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، حافظ آباد، میر پور، گھوٹکی، بنوں، ہنگو ، جھنگ، بہاولپور، بہاولنگر، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار، گلگت اور اسکردو سمیت ملک کے چھوٹےبڑے شہروں میں جلوس برآمد کیےگئے اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس برپا کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.