امریکا نے پاکستانی حکام کو اکبر بگٹی کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا، بیٹے کا دعویٰ
نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اُس وقت کےامریکی حکام نے پاکستانی حکام کوپہاڑوں میں ان کے والد کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا۔
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد رابطے کے لیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کررہےتھے، امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔